Inheritance Rights of Grandchildren under Section 4 of Muslim Family Laws Ordinance, 1961 – Case Analysis (2024 YLR 1394 | 2023 CLC 900 Lahore)
پوتے، پوتیوں، نواسے، نواسیوں کے وراثتی حقوق – سیکشن 4 مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی روشنی میں
(فیصلہ: 2024 YLR 1394 / 2023 CLC 900 لاہور)
وراثت کے مقدمات میں اکثر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر کسی وارث کا انتقال اپنے والد یا والدہ (یعنی مورث) کی زندگی میں ہو جائے، تو کیا اس وارث کی اولاد (پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں) کو وراثت میں کوئی حق حاصل ہوتا ہے یا نہیں؟ اس سوال کا واضح جواب سیکشن 4 مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 میں موجود ہے۔
پس منظرِ مقدمہ:
ایک شخص کا انتقال 1961 کے بعد ہوا۔ اس کے کچھ بیٹے اور بیٹیاں زندہ تھے، جبکہ ایک بیٹا (یا بیٹی) اس سے پہلے ہی وفات پا چکا تھا۔ مرنے والے کے زندہ بچوں نے اس مرحوم بیٹے/بیٹی کی اولاد کو جائیداد میں شریک کرنے سے انکار کر دیا۔ اس انکار کے خلاف پوتے/پوتیاں عدالت سے رجوع لے کر آئے۔
ہائی کورٹ کا فیصلہ:
عدالت عالیہ لاہور نے 2023 CLC 900 اور 2024 YLR 1394 میں یہ قرار دیا کہ:
> "اگر مورث کا انتقال 1961 کے بعد ہوا ہو، تو سیکشن 4 کے تحت اس کے وہ پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں جن کے والد یا والدہ مورث کی زندگی میں فوت ہو چکے ہوں، وہ اپنے والدین کے حصے کے برابر جائیداد کے حق دار ہوں گے۔"
عدالت نے مزید واضح کیا کہ یہ حق اس بات سے مشروط نہیں کہ مرحوم وارث (والد یا والدہ) کا انتقال آرڈیننس سے پہلے ہوا یا بعد میں؛ بلکہ صرف یہ دیکھا جائے گا کہ مورث کا انتقال 1961 کے بعد ہوا ہو۔
سیکشن 4 کا مقصد:
اس قانون کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے مورث کی زندگی میں وفات پا جائے، تو اس کی اولاد کو یوں نظر انداز نہ کیا جائے جیسے وہ کبھی وجود ہی نہیں رکھتے تھے۔ بلکہ قانون انہیں یہ تحفظ دیتا ہے کہ وہ اپنے والد یا والدہ کے فرضی حصے کے برابر حصہ حاصل کر سکیں۔
نتیجہ:
یہ فیصلہ وراثت کے معاملات میں انصاف، توازن اور مساوات کو فروغ دیتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کے خاندان میں اس نوعیت کا کوئی معاملہ درپیش ہو تو یہ قانونی اصول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
Must read judgement.
2024 YLR 1394
2023 Lahore 900
The grandchildren are entitled to receive share equal to the share of their mother or father in view of section 4 of the Ordinance, 1961 irrespective of the fact their mother or father died before or after the promulgation of the Ordinance, 1961 and the only condition is that the succession should be open after the promulgation of the Ordinance, 1961.
Civil Revision-Civil Revision (Against Decree)
