Difference Between Novation and Alteration of Contract – Key Ruling by Lahore High Court (PLD 2023 Lahore 61.
معاہدے میں نویشن اور تبدیلی کا فرق – لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
تعارف:
معاہدہ جاتی قانون (Contract Law) میں اکثر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر کسی معاہدے میں بعد ازاں کچھ تبدیلی کی جائے تو کیا وہ معاہدہ نیا ہو جاتا ہے یا صرف ترمیم شدہ؟ اسی نکتے پر لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیا ہے جس میں نویشن (Novation) اور تبدیلی (Alteration) کے درمیان واضح فرق بیان کیا گیا ہے۔
کیس کا پس منظر (Case Background):
فریقین کے درمیان ایک قانونی معاہدہ ہوا، جس میں بعد ازاں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔ ایک فریق کا مؤقف تھا کہ نیا معاہدہ پرانے کی جگہ آ چکا ہے (یعنی نویشن ہو گئی ہے)، جبکہ دوسرا فریق کہہ رہا تھا کہ اصل معاہدہ اب بھی موجود ہے اور صرف اس میں تبدیلی (Alteration) کی گئی ہے۔
یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو آیا۔
ہائی کورٹ کا فیصلہ:
لاہور ہائیکورٹ نے PLD 2023 Lahore 61 اور 2023 CLD 14 میں قرار دیا:
> معاہدے میں صرف شرائط کی تبدیلی، اسے نویشن نہیں بناتی۔
جب تک فریقین کا واضح ارادہ پرانا معاہدہ مکمل ختم کرنے اور نیا معاہدہ نافذ کرنے کا نہ ہو، تب تک صرف تبدیلی (Alteration) مانی جائے گی۔
نویشن اس وقت ہوتی ہے جب:
پرانا معاہدہ مکمل ختم ہو جائے؛ اور
اس کی جگہ ایک نیا معاہدہ آ جائے، جس پر فریقین متفق ہوں۔
جبکہ تبدیلی کا مطلب ہے کہ معاہدے میں کچھ نئی شقیں شامل کی جائیں، یا پرانی شقوں میں رد و بدل ہو، لیکن اصل معاہدہ برقرار رہے۔
قانونی نکتہ (Legal Principle):
نویشن: مکمل نیا معاہدہ جو پرانے کی جگہ لے لے۔
تبدیلی: پرانا معاہدہ برقرار رہتا ہے، صرف اس میں ترمیم کی جاتی ہے۔
صرف ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ پرانا معاہدہ ختم ہو گیا۔
نتیجہ:
یہ فیصلہ اُن تمام وکلاء، کاروباری افراد، اور معاہدہ کرنے والے فریقین کے لیے راہنمائی فراہم کرتا ہے جو معاہدے میں ترمیم یا نیا معاہدہ کرنے سے متعلق دو راہے میں ہوتے ہیں۔
Must read judgement
Difference Between Novation and Alteration of Contract – Key Ruling by Lahore High Court (PLD 2023 Lahore 61
PLD 2023 Lahore 61...
2023 CLD 14...
Alteration and novation of Contract ---Difference---Difference existed between alteration and novation of Contract in S. 62 of Contract Act, 1872---Novation is complete substitution of original Contract with a new Contract ---Original Contract remains no more in existence and parties are not required to perform that---Contrarily an alteration of a Contract is variation, modification or change in one or more respects which introduces new elements into details of Contract , cancels some of them but leaves the general purpose and effect undisturbed---Generally modifications are read into and become part of original Contract ---Original terms also continue to be part of the Contract and are not rescinded and/or superseded except in so far as they are inconsistent with the modifications---Those of the original terms which cannot make sense when read with the alterations must be rejected...
