G-KZ4T1KYLW3 How to Remove Ex-Spouse's Name from NADRA CNIC After Divorce or Khula in Pakistan

How to Remove Ex-Spouse's Name from NADRA CNIC After Divorce or Khula in Pakistan

How to Remove Ex-Spouse's Name from NADRA CNIC After Divorce or Khula in Pakistan.


طلاق یا خلع کے بعد شناختی کارڈ سے سابقہ خاوند یا بیوی کا نام کیسے ختم کروائیں؟

جب شادی ہوتی ہے تو نادرا شناختی کارڈ میں خاوند یا بیوی کا نام شامل کر دیا جاتا ہے۔ لیکن طلاق یا خلع کے بعد بہت سے افراد کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ شناختی کارڈ میں سے سابقہ شریک حیات کا نام کیسے ختم کرایا جائے۔ اس آرٹیکل میں ہم مکمل اور درست طریقہ کار بیان کر رہے ہیں۔

طلاق کی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟


اگر طلاق ہوئی ہے تو سب سے پہلے درج ذیل اقدامات کرنے ضروری ہیں:

1. یونین کونسل سے مؤثر طلاق سرٹیفکیٹ حاصل کریں


جب خاوند بیوی کو طلاق دیتا ہے تو اسے لازمی ہے کہ تین نوٹسز (اطلاع نامے) متعلقہ یونین کونسل کو بھیجے۔
یونین کونسل ان نوٹسز کی بنیاد پر تصدیق کر کے مؤثر طلاق سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔
یہ سرٹیفکیٹ نادرا میں شناختی کارڈ کی تصحیح کے لیے بنیادی دستاویز ہوتا ہے۔

2. نادرا میں درخواست دینا


مؤثر طلاق سرٹیفکیٹ کے ساتھ اپنے اصل شناختی کارڈ (CNIC) اور طلاق کا ثبوت لے کر نادرا مرکز جائیں۔

نادرا میں نیا فارم پر کر کے درخواست دیں کہ سابقہ شوہر یا بیوی کا نام شناختی کارڈ سے ختم کیا جائے۔

3. نیا شناختی کارڈ حاصل کرنا

درخواست کے بعد نادرا آپ کا نیا شناختی کارڈ جاری کرے گا جس میں اب سابقہ شریک حیات کا نام شامل نہیں ہوگا۔

خلع کی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟


اگر خاتون نے عدالت سے خلع حاصل کی ہے تو طریقہ کار تھوڑا مختلف ہے:

1. عدالت سے خلع کی ڈگری حاصل کریں

جب عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے تو یہ صرف عدالت تک محدود نہیں رہتی، بلکہ:


2. خلع کی ڈگری یونین کونسل میں جمع کروائیں


عدالت کی ڈگری لے کر متعلقہ یونین کونسل میں جمع کرانا ضروری ہے۔

یونین کونسل عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر مؤثر طلاق سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

3.نادرا کاروائی


مؤثر طلاق سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کے ساتھ نادرا جائیں۔

فارم پر کر کے درخواست دیں کہ سابقہ خاوند کا نام ختم کیا جائے۔

نادرا کاروائ مکمل ہونے پر نیا شناختی کارڈ جاری کرے گا۔

چند اہم نکات


بروقت کاروائی ضروری ہے تاکہ شناختی کارڈ پر پرانی معلومات سے پیدا ہونے والے قانونی مسائل سے بچا جا سکے۔

اصل دستاویزات ہمراہ لے جانا ضروری ہے مثلاً اصل شناختی کارڈ، مؤثر طلاق سرٹیفکیٹ، عدالتی ڈگری (اگر ہو)، اور دیگر مطلوبہ کاغذات۔

اگر طلاق یا خلع کی کاروائی مکمل نہ ہو تو نادرا تصحیح نہیں کرتا۔

نتیجہ


طلاق یا خلع کے بعد شناختی کارڈ سے سابقہ شوہر یا بیوی کا نام ختم کروانا ایک ضروری قانونی مرحلہ ہے۔ یہ عمل تبھی مکمل ہوتا ہے جب طلاق یا خلع کی کاروائی یونین کونسل کے ذریعے مؤثر طور پر مکمل کی جائے اور بعد ازاں نادرا میں باضابطہ درخواست دی جائے۔
بروقت اور درست کاروائی سے آپ کئی قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔


For more information call us 0092-324-4010279 Whatsapp Dear readers if u like this post plz comments and follow us. Thanks for reading .as you know our goal is to aware people of their rights and how can get their rights. we will answer every question, so we need your help to achieve our goal. plz tell people about this blog and subscribe to our youtube channel and follow us at the end of this post.

































 




































Post a Comment

Previous Post Next Post