Fraudulent Transactions & Limitation – Fraud Unravels Everything 2025 SCMR 955

Fraudulent Transactions & Limitation – Fraud Unravels Everything 2025 SCMR 955

2025 scmr 955


– دھوکہ دہی اور مدتِ معیاد (Limitation)

مختصر کہانی


مدعی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف ہونے والی لین دین دھوکہ دہی  پر مبنی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ مدعا علیہ نے جواب میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ مدعی کا دعویٰ مدتِ معیاد  سے باہر ہے اس لیے ناقابلِ سماعت ہے۔ معاملہ بالآخر سپریم کورٹ کے سامنے آیا۔

سپریم کورٹ نے یہ اصول طے کیا کہ فراڈ  سب کچھ ختم کر دیتا ہے  اور اس بنیاد پر ہونے والا کوئی بھی ٹرانزیکشن یا معاہدہ قانونی تحفظ حاصل نہیں کر سکتا، چاہے وہ کتنا ہی عرصہ پرانا کیوں نہ ہو۔

اہم نکات


1️⃣ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ فراڈ  کسی بھی ٹرانزیکشن یا معاہدے کو بنیاد سے کالعدم دیتا ہے۔

2️⃣ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ فراڈ "سب کچھ برباد کر دیتا ہے" اور اس سے حاصل ہونے والا کوئی حق یا مفاد قانون کے تحت قابلِ قبول نہیں ہوتا۔

3️⃣ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ فراڈ  کی صورت میں مدتِ معیاد کا اعتراض مؤثر نہیں رہتا۔

4️⃣ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عدالتوں پر لازم ہے کہ فراڈ سے پیدا ہونے والی ٹرانزیکشن کو کالعدم قرار دیں، چاہے وہ کتنی ہی پرانی کیوں نہ ہو۔

5️⃣ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اگر فراڈ کے معاملات میں وقت کو آڑ بنایا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دھوکہ دہی کو قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے، جو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

قانونی تجزیہ


یہ فیصلہ پاکستانی عدالتی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس میں سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قانون کسی بھی صورت میں دھوکہ دہی کو قبول نہیں کرتا۔ اگرچہ عام طور پر دعوؤں کو وقت کی قید میں لاتا ہے، لیکن فراڈ ایک ایسا عنصر ہے جو اس قاعدے کو توڑ دیتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی شخص دھوکہ دہی کے ذریعے قانونی فائدہ حاصل نہ کر سکے اور عدالت ہمیشہ میرٹ پر اصل حقائق کا جائزہ لے۔

یہ فیصلہ اس اصول کو مزید مستحکم کرتا ہے کہ " دھوکا دھی " اور ایسے تمام لین دین ازخود کالعدم تصور ہوں گے 

Judgement's  wording



transactions, challenging of---Limitation---Fraud, by its very nature, unravels all aspects of any transaction, regardless of how solemnly it may have been conducted under the law---Any transaction born of deceit must be declared void, allowing the matter to be judged based on its substantive merits---This is important to prevent entrenchment of fraudulent actions, regardless of any time limitation issues.
2025 SCMR 955



For more information call us 0092-324-4010279 Whatsapp Dear readers if u like this post plz comments and follow us. Thanks for reading .as you know our goal is to aware people of their rights and how can get their rights. we will answer every question, so we need your help to achieve our goal. plz tell people about this blog and subscribe to our youtube channel and follow us at the end of this post.



Popular articles 



































 





































Post a Comment

Previous Post Next Post