G-KZ4T1KYLW3 Gift of Property to Wife, Daughter, or Minor: No Need for Physical Possession — Supreme Court Ruling 2025 SCP 72

Gift of Property to Wife, Daughter, or Minor: No Need for Physical Possession — Supreme Court Ruling 2025 SCP 72

Gift of Property to Wife, Daughter, or Minor: No Need for Physical Possession — Supreme Court Ruling 2025 SCP 72.

   

حوالہ: سید ازیر شاہ و دیگر بنام مسز ثریا بیگم — 2025 SCP 72


اسلامی قانون کے تحت ھبہ (تحفہ) کے لیے تین بنیادی شرائط ہوتی ہیں:

1. موہب (ھبہ دینے والے) کی نیت،

2. موہوب لہ (جس کے حق میں ھبہ کیا جائے) کی قبولیت،

3. اور جائیداد پر قبضہ۔

تاہم، سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حالیہ فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ہر صورت میں جسمانی قبضہ ضروری نہیں۔

سپریم کورٹ نے کیا قرار دیا؟

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اگر جائیداد کسی قریبی عزیز — جیسے بیوی، بیٹی یا نابالغ بچے — کو ھبہ کی گئی ہو، تو ایسی صورت میں جائیداد پر جسمانی قبضہ دلوانا ضروری نہیں۔

عدالت نے کہا کہ:

1. قریبی رشتہ داروں کے درمیان اعتماد، محبت اور کفالت کا فطری تعلق ہوتا ہے۔

2. اگر ھبہ کرنے والے کی نیت واضح ہو، اور جائیداد کی حوالگی کے آثار موجود ہوں، تو محض قبضے کی عدم موجودگی سے ھبہ کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔

3. عدالت تکنیکی نکات پر نہیں، بلکہ حسنِ نیت اور اصل حقائق پر غور کرے گی۔

اس فیصلے کی اہمیت


یہ فیصلہ خاص طور پر ان مقدمات کے لیے بہت اہم ہے جہاں بعد میں جائیداد پر تنازع پیدا ہو جائے اور کوئی فریق یہ مؤقف اختیار کرے کہ چونکہ موہوب لہ (جائیداد لینے والا) نے جائیداد پر جسمانی قبضہ نہیں کیا، لہٰذا ھبہ مکمل نہیں ہوا۔

اب، عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ جہاں اعتماد بولتا ہے، وہاں قبضہ مانگا نہیں جاتا۔
بیوی، بیٹی یا نابالغ کو دیا گیا ھبہ اگر حسنِ نیت اور نیتِ حوالگی کے ساتھ ہو، تو قانونی طور پر مؤثر سمجھا جائے گا۔

نتیجہ

سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کی روح کے مطابق ہے، جو کہ آسانی، سچائی اور خاندانی رشتوں کے احترام پر مبنی ہے۔ اب قریبی رشتہ داروں کے درمیان کی گئی جائیداد منتقلی، محض قبضے ک چیلنج نہیں کی جا سکے گی۔


For more information call us 0092-324-4010279 Whatsapp Dear readers if u like this post plz comments and follow us. Thanks for reading .as you know our goal is to aware people of their rights and how can get their rights. we will answer every question, so we need your help to achieve our goal. plz tell people about this blog and subscribe to our youtube channel and follow us at the end of this post.


































 




































Post a Comment

Previous Post Next Post