Contempt Proceedings Against SHO Hayatabad Peshawar for Defying Court's Superdari Order.
توھین عدالت
قانونی حوالہ (Legal Reference):
عنوان کیس: ساقب علی بنام
SHO
تھانہ حیات آباد، پشاور
عدالت: عدالت ٹیلا محمد، ایڈیشنل سیشن جج-8، پشاور
تاریخِ فیصلہ: 09 اپریل 2025
متعلقہ دفعات:
دفعہ 174 تعزیراتِ پاکستان (PPC)
قانونِ سپرداری
(Criminal Procedure Code – Superdari)
---
مختصر عدالتی پس منظر:
مدعی ساقب علی ولد سید احمد نے عدالت سے سپرداری کی درخواست دائر کی، جس پر 04 مارچ 2019 کو عدالتی حکم جاری ہوا کہ گاڑی مدعی کے حوالے کی جائے۔ تاہم،
SHO
تھانہ حیات آباد، پشاور نے حکم کی تعمیل نہ کی، جس پر مدعی نے توہین عدالت
(Contempt of Court)
کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے دفعہ 174
PPC
کے تحت متعدد شوکاز نوٹسز جاری کیے، لیکن
SHO
خان نے عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینے سے انکار کیا۔ عدالت نے اسے عدالتی احکامات کی دانستہ خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غیر حاضری میں سزا سنائی۔
---
عدالتی حکم:
1. SHO
خان کو ایک ماہ قیدِ سادہ اور 1000 روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔
2. عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر
SSP
آپریشنز پشاور کی تنخواہ
AG
آفس خیبرپختونخوا کے ذریعے منسلک کر دی گئی۔
3. CCPO
پشاور کو حکم دیا گیا کہ
SHO
کو گرفتار کر کے سنٹرل جیل، پشاور بھیجا جائے اور عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔
